Free Webinar - Narcissist Handling & Secret Reveal

preview_player
Показать описание

Рекомендации по теме
Комментарии
Автор

کل کے ویبینار نے واقعی آنکھیں کھول دیں، یہ واقعی لاجواب تھا۔
سر نے ہمیں جو آئینہ دکھایا،
It was simply marvelous
میں نے اس سے پہلے بہت سے لیکچرز دیکھے ہیں، لیکن کل جیسی سیکھنے کا تجربہ کبھی نہیں ہوا۔
سر کے ویبینار کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔

*نرگسیت پسند (Narcissist) کون ہوتا ہے؟*
نرگسیت پسند وہ شخص ہوتا ہے جو خود کو سب سے بہتر، اعلیٰ، اور دوسروں سے برتر سمجھتا ہے۔ اسے اپنی تعریف سننے کی عادت ہوتی ہے، وہ دوسروں کے جذبات کو کم اہمیت دیتا ہے، اور اکثر خودغرض، کنٹرول کرنے والا، اور حسد کرنے والا ہوتا ہے۔ اندر سے وہ کمزور، خوفزدہ، اور احساسِ کمتری کا شکار ہوتا ہے، لیکن باہر سے ایک طاقتور اور بے خوف چہرہ دکھاتا ہے۔

*نرگسیت کی اقسام* (Types of Narcissists):

1. Victim Mindset Narcissist (متاثرہ ذہنیت والا نرگسیت پسند):

ہر وقت خود کو مظلوم ثابت کرتا ہے

بہانے بناتا ہے، جیسے کہ "مجھے کوئی نہیں سمجھتا"

جذباتی، ذہنی، اور جنسی خوف میں مبتلا رہتا ہے

اندر سے خود سے نفرت کرتا ہے

حسد، الزام تراشی، اور کنٹرولنگ Controlling رویہ رکھتا ہے

دوسروں کی مہربانی کو اپنا فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کرتا ہے

کبھی بھی شکریہ نہیں کہنا، نہ ہی اپنی غلطی مانتا ہے


2. Arrogant Defiant Narcissist (تکبر اور انکار کرنے والا نرگسیت پسند):

اللہ کے احکامات کو ماننے سے انکار

ہر چیز میں اختلاف کرنا

اپنے آپ کو سب سے بہتر اور دوسروں کو کمتر سمجھنا

طنز، تنقید، اور الجھن پیدا کرنا

ہمیشہ دوسروں کو قصوروار ٹھہرانا

اندر سے خوفزدہ لیکن باہر سے خوداعتماد نظر آنا

نتائج یا انجام کے بارے میں نہیں سوچتا.


*نرگسیت پسند سے نمٹنے کے طریقے*
(*How to Handle a Narcissist*):

1. اپنے آپ کو اہم سمجھیں:
آپ کی صحت، ذہنی سکون اور بقا کسی رشتے سے زیادہ اہم ہے۔

2. بےجا وضاحت نہ کریں:
نرگسیت پسند کو ہر بات کی وضاحت دینا ضروری نہیں۔ وہ سننے کے موڈ میں نہیں ہوتا۔

3. چوکس رہیں:
اگر آپ اس کے ساتھ تعلق میں ہیں تو ہر وقت ہوشیار اور باشعور رہیں۔

4. آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں:
جب وہ آپ پر دباؤ ڈالے تو اعتماد سے سامنے کھڑے ہوں، وہ خاموش ہو جائے گا۔

5. حدیں مقرر کریں (Set Boundaries):
اپنی حدیں واضح کریں اور جب وہ انہیں توڑے تو سخت ردعمل دیں۔

6. مہربانی کو حد سے نہ بڑھائیں:
نرگسیت پسند آپ کی مہربانی کو اپنا ہتھیار بناتا ہے۔ جتنا آپ دیں گے، وہ اتنا ہی آپ کو قابو کرے گا۔

7. کنٹرول واپس لیں:
جب آپ اسے کچھ دینا چھوڑ دیتے ہیں — توجہ، وقت، جذبات — وہ گھبرا جاتا ہے۔

*یاد رکھیں:*
نرگسیت ایک بیماری جیسا رویہ ہے، اور اسے ٹھیک کرنا آپ کی ذمہ داری نہیں۔ آپ کی ذمہ داری صرف خود کو محفوظ رکھنا ہے۔

zumiraz
join shbcf.ru