Unki mehfil main naseer | Nusrat Fateh Ali Khan

preview_player
Показать описание
unki mehfil main naseer by Nusrat Fateh Ali Khan
انکی محفل میں نصیر
Рекомендации по теме
Комментарии
Автор

یا رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم
آپ پہ وہ آنا دل کا😩❤️

COMEDIANFAMILY-en
Автор

پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ صاحب آلِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کمال کر دیا ہے آپ نے اور اللّہ ہمیں اس کلام کی گہرائی کی سمجھ نصیب کرے آمین

MuhammadAhmad-opsz
Автор

لکھنے والا بھی کمال ❤
پڑھنے والا بھی کمال ❤

qadirjaved
Автор

ان کے اندازِ کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا
ہائے وہ وقت ، وہ باتیں ، وہ زمانا دل کا

نہ سنا اس نے توجہ سے فسانا دل کا
زندگی گزری ، مگر درد نہ جانا دل کا

کچھ نئی بات نہیں حسن پہ آنا دل کا
مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پرانا دل کا

وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تھاہ خوشی
دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا

دل لگی، دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے
روگ دشمن کو بھی یارب ! نہ لگانا دل کا

ایک تو میرے مقدر کو بگاڑا اس نے
اور پھر اس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا

میرے پہلو میں نہیں ، آپ کی مٹھی میں نہیں
بے ٹھکانے ہے بہت دن سے ،ٹھکانا دل کا

وہ بھی اپنے نہ ہوئے ، دل بھی گیا ہاتھوں سے
“ ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا “

خوب ہیں آپ بہت خوب ، مگر یاد رہے
زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا

بے جھجک آ کے ملو، ہنس کے ملاؤ آنکھیں
آؤ ہم تم کو سکھاتے ہیں ملانا دل کا

نقش بر آب نہیں ، وہم نہیں ، خواب نہیں
آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا

حسرتیں خاک ہوئیں، مٹ گئے ارماں سارے
لٹ گیا کوچۂ جاناں میں خزانا دل کا

لے چلا ہے مرے پہلو سے بصدِ شوق کوئی
اب تو ممکن ہی نہیں لوٹ کے آنا دل کا

ان کی محفل میں نصیرؔ اُن کے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ہاتھ سے جانا دل کا
(نصیر الدین نصیرؔ)

muhammadusman
Автор

لکھنے والے کے الفاظ سے عشق ہے۔
پڑھنے والے کی آواز سے عشق ہے۔۔
دونوں نے مل کے روح کو سہراب کر دیا ☺☺☺☺

AsadAwanMalik
Автор

نصرت صاحب کے علاوہ کوئی بھی اتنا اچھا یہ کلام نہیں پڑھ سکتا تھا۔ لکھنے والے کے تو کیا ہی کہنے پڑھنے والا بھی عظیم ترین ہے

babarking
Автор

اُن کے اندازے کرم ۔۔۔۔۔
اُن پے وہ آنا دل کا ۔۔۔۔۔۔
پیر و مرشد تاجدارِ گولڑہ پیر سید نصیرالدین نصیر شاہ صاحب کا کیا کہنے ۔اللہ کی قسم کمال کر گئے ۔
اور نصرت صاحب کی آواز اور نصیر صاحب کا کلام دل خوش کر دیتا ہے ۔
اللہ پاک ان کی قبر پر رحمتیں نازل فرمائیں ۔❤️

mianasimmuneer
Автор

میں اپنی ذات کی تکمیل کے بلکل آخری مراحل میں تھا کامران
اسکی یادوں کی اک ٹھوکر نے مجھے پھر سے چکناچور کر دیا

malikkamran
Автор

لکھنے والے بھی لاجواب
پڑھنے والے بے مثال
دونوں کی مغفرت فرمائے اللہ کریم
آمین

AbdulRehman
Автор

حق محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم یا محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم🖤🔥

ZainMumtaz
Автор

بہت خوب میرے پیر و مرشد نصیرالدین صاحب کا لکھا ہوا کلام اور وہ بھی نصرت فتح علی خان کی آواز میں ❤❤

saboorbhatti
Автор

اور جو پھر نصرت کو سمجھ لیتے ہیں باقی موسیقی حرام ہو جاتی ہے اُن پے ۔۔۔ اُستاد نصرت فتح علی خان صاحب ۔ایک عظیم گلوکار تھے اللہ پاک اُن کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین

shahapalkhan
Автор

وہ بھی اپنے نا ہوئے دل بھی گیا ہاتھوں سے..🔥👌❤️😔. جا استاد ﷲ تجھے جنتوں میں گھر دے.. آمین

muhammadshafiq
Автор

❤ پیر نصیر الدین نصیر شاہ صاحب (رحمتہ اللّٰہ علیہ) نے کیا خوب کلام لکھا اور استاد نصرت فتح علی خان صاحب نے اچھا کلام پڑھا ❤

ILoveTripleHPedigree
Автор

وہ فخر لیلٰی۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں رشک مجنوں
کہ یار مجھ میں۔۔۔۔۔میں یار میں ہوں
FROM NAROWAL PUNJAB PAKISTAN 🇵🇰

mshahzaddarbari
Автор

سید نصیرالدین نصیر جیلانی ایک عظیم صوفی شاعر اور عالم دین ہونے کے ساتھ بہت روادار شخصیت تھے
اللّٰہ جل جلالہ ان کے درجات اتنے بلند فرمائے جیسی میرے رب کی شان سخاوت ہے۔
آ مین

khalidmasood
Автор

استادوں کے استاد نصرت فتح علی خان صاھب اللّه پاک جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے امین ❤

irfankharal
Автор

Na Suna Usne tawazzo se Fasanaa Dil ka ❤️😍❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
Umr Guzri Hain Magr Dard Na Jana ❤️Dil ka
Incredible Nusrat Sahab
2021 me Hamm ne Suna to Laga AP Hayat Hain 👏👏👏👏👏👏👏✍️qalam pir Naseer Uddin Naseer✍️

anasbinmalik
Автор

حق نصیر یا نصیر
آپ کی کیا ہی بات ہے آج بھی آپ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے

lovelymudasir
Автор

اَللھم صل علی مُحمدٍ و علی آلِ محمدٍ کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آلِ اِبراھیم اِنك حمید مجید○
اَللھم بارِك علی مُحمد و علی آلِ محمدٍ کما بارکت علی ابراھیم وعلی آلِ اِبراھیم انك حمید مجید○

interestingworld
join shbcf.ru