filmov
tv
Moonson Effects Cotton|Kpas|Cotton Care in rain|Flood|Cotton wilting|over rain effect|over Flooding
Показать описание
#informationzone #abdulkhaliq #cotton #Rain
Moonson Effects Cotton|Kpas|Cotton Care in rain|Flood|Cotton wilting|over rain effect|over Flooding.
سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، پرانا شجاع آباد روڈ ،ملتان
*پریس ریلیز*
*19.06.2022*
*حالیہ بارشوں سے کپاس کی فصل پر مثبت اثرات:
کپاس کے کاشتکار بارشوں کے موجودہ سپیل سے کپاس کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ بارشوں کی وجہ سے فصل کا کالاپن دور ہوگا اور پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل بہتر ہوگا جس سے کپاس کے پودوں کی نشوونما میں اضافہ ہوگا اور رکی ہوئی فصل بڑھوتری کی طرف مائل ہوگی۔ حالیہ بارشوں سے کپاس کے رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ میں کمی آئے گی۔ بارشوں کی وجہ سے پودے فضاء سے قدرتی نائٹروجن حاصل کرتے ہیں جس سے فصل کو نائٹروجن کھاد کی فوری ضرورت پوری ہوجاتی ہے۔
مزید 15 ملی میٹر تک بارشیں ہونے سے فصل پر کچھ منفی اثرات نہیں پڑتے لیکن اگر موجودہ صوتحال میں بارشیں 15 ملی میٹر سے زائد ہوں اور مسلسل تین دن جاری رہیں تو پھر کپاس کی فصل کو کافی نقصان ہوسکتا ہے۔ اس صورت میں کپاس کے کھیت میں پانی زیادہ دیر کھڑا رہنے سے کپاس کے پودوں کا رنگ پیلا ہونا شروع ہوجاتا ہے تو ایسی صورت میں کاشتکار پانی کے نکاس کے بعد وتر آنے پر یوریا کھاد کا دو فیصد محلول یعنی 2کلوگرام یوریا 100لٹر پانی میں ملا کرکپاس کی فصل پر سپرے کریں۔ سپرے کے بعد بھی اگر پودوں کا پیلا پن دور نہ ہو تو کاشتکار 10 دن کے وقفے سے دوبارہ سپرے کریں۔ اگر بارشوں کے بعد بھی فصل کسی وجہ سے بڑھوتری کی طرف مائل نہ ہو تو کاشتکار یوریا کا استعمال زمین میں فلڈ کے ذریعے کریں ۔کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ بارش کے بعد کھیت میں جمع ہونے والے پانی کو زیادہ دیر تک کھڑا نہ ہونے دیں۔ پانی اگر 24 گھنٹے سے زیادہ دیر جمع رہے تو فصل کی بڑھوتری رک جاتی ہے جبکہ 48 گھنٹے بعد پودے مرجھانے لگتے ہیں۔ اور اگر کپاس کے کھیت کے قریب چاول، چارہ جات یا کماد کی فصل موجود ہو تو مناسب یہی ہے کہ زائد پانی کو ان فصلوں میں منتقل کر دیا جائے۔ ایسا ممکن نہ ہو تو کھیت کی ایک طرف چار فٹ گہری اور دو فٹ چوڑی کھائی کھود کر پانی اس میں جمع کر لیا جائے۔
ماخوز
*سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ملتان*
*شعبہ: ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی