Tarana e Nadwa ¦¦ Hum Nazish e Mulko Millat Hain ¦¦ Zufaif,Affani,Tazeem ¦¦ KEHKASHAAN

preview_player
Показать описание
Tarana e Nadwa ¦¦ Hum Nazish e Mulko millat He ¦¦ Zufaif,Affani,Tazeem ¦¦ KEHKASHAAN

Artist : Zufaif / Zeeshan Affani / Tazeem
Poet : Moulana Sani Hasani
Director : Sufiyan Saifi
Audio : S Iqbal
Video :Z S U S
Production :Kehkashaan

تاسیس ندوہ کے سوا سو سال کی تکمیل پر کہکشاں ادارہ ادب اطفال بھٹکل کی طرف سے ندوے کی عظیم تاریخ اور اسلام کی نشات ثانیہ کے لیے ندوے کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش

ترانہ ندوہ

ترانہ دار العلوم ندوۃ العلماء

ہم نازشِ ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبحِ وطن
ہم تابشِ دیں ہم نورِ یقیں ہم حسنِ عمل ہم خلقِ حسن

ہم مست نگاہِ ساقی ہیں ہم بادہ کشِ صہبائے حرم
ہم نغمۂ اہلِ قلب و زباں ہم ذہنِ رسائے اہل قلم
ہم عزمِ جواں ہر لمحہ دواں رکھتے ہیں ہمیشہ آگے قدم
ہم آبِ گہر ہم نورِ سحر ہم بادِ بَہاری ابرِ کرم

ہم نازشِ ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبحِ وطن
ہم تابشِ دیں ہم نورِ یقیں ہم حسنِ عمل ہم خلقِ حسن

جس بزم کے ہیں ہم تخت نشیں وہ بزم ہے بزمِ عرفانی
اس بزم کی ہے ہر صبح حسیں ہر شام ہے اس کی نورانی
یہ بزم ہے ہم شاہینوں کی فطرت میں ہے جن کی سلطانی
یہ قلب ونظر کی دنیا ہے ہر نقش ہے اس کا لا فانی

ہم نازشِ ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبحِ وطن
ہم تابشِ دیں ہم نورِ یقیں ہم حسنِ عمل ہم خلقِ حسن

گنجینۂ فضلِ رحمانی وہ جس نے بلند اسلام کیا
دانش کدۂ شبلی جس نے پھر ذوقِ سخن کو عام کیا
وہ بزمِ سلیمانی جس نے تحقیق و نظر کا کام کیا
انفاسِ علی نے روشن پھر ندوے کا جہاں میں نام کیا

ہم نازشِ ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبحِ وطن
ہم تابشِ دیں ہم نورِ یقیں ہم حسنِ عمل ہم خلقِ حسن

وہ شمع یہاں پر جلتی ہے جس شمع سے دنیا روشن ہے
وہ پھول یہاں پر کھلتا ہے جس پھول سے گلشن گلشن ہے
یہ اہلِ وفا کا مرکز ہے یہ اہلِ صفا کا مخزن ہے
شہباز یہاں پر پلتے ہیں یہ لعل و گہر کا معدن ہے

ہم نازشِ ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبحِ وطن
ہم تابشِ دیں ہم نورِ یقیں ہم حسنِ عمل ہم خلقِ حسن

یہ اہلِ جنوں کی بستی ہے یہ اہلِ خرد کا گہوارہ
ہر چیز یہاں کی شہ پارہ ہر فرد یہاں کا سیارہ
یاں نور کی بارش ہوتی ہے یاں علم کا بہتا ہے دھارا
ہر قطرہ یہاں کا موتی ہے ہر ذرّہ یہاں کا مہ پارہ

ہم نازشِ ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبحِ وطن
ہم تابشِ دیں ہم نورِ یقیں ہم حسنِ عمل ہم خلقِ حسن

جو ساز یہاں پر چھڑتا ہے کہتے ہیں حرم کا ساز ہے وہ
سینوں میں ہے جو بھی راز یہاں دراصل حجازی راز ہے وہ
جو گونجتی ہے آواز یہاں جادو سے بھری آواز ہے وہ
جو دل نہ کھنچے اس کی جانب بے سوز ہے وہ بے ساز وہ

ہم نازشِ ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبحِ وطن
ہم تابشِ دیں ہم نورِ یقیں ہم حسنِ عمل ہم خلقِ حسن

اس بزم کے ہم نے جام پیے اس بزم کے ہم مے خوار بنے
اس بزم میں ہم بیدار ہوئے اس بزم میں ہم ہشیار بنے
اس بزم میں ہم غیور بنے بے باک بنے خوددار بنے
اسلام کے حق میں ڈھال بنے باطل کے لیے تلوار بنے

ہم نازشِ ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبحِ وطن
ہم تابشِ دیں ہم نورِ یقیں ہم حسنِ عمل ہم خلقِ حسن

اس بزم کی برکت سے بخشا فطرت نے پرِ پرواز ہمیں
چلتے ہیں ہوا کے دوش پہ ہم کہتا ہے ہر اک شہباز ہمیں
خود بڑھ کے بناتی ہے فطرت ہمراز ہمیں دم ساز ہمیں
اللہ نے اپنے فضل و کرم سے بخشا یہ اعزاز ہمیں

ہم نازشِ ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبحِ وطن
ہم تابشِ دیں ہم نورِ یقیں ہم حسنِ عمل ہم خلقِ حسن

از: مولانا محمد ثانی حسنی

#kehkashaan
#nadwa
#nadwatululama
#tarana
#nadwi
#new_kalam
Рекомендации по теме
Комментарии
Автор

آج پہلی مرتبہ ندوہ کا پورا ترانہ سننے کا شرف حاصل ہوا، ماشاء اللہ قلبی سکون حاصل ہوا

AmanKiAwaaz-to
Автор

انتظار کی گھڑیاں کاٹے نہ کٹتی تھی وہ گھڑیاں ختم
اللہ کا کرنا ایسا ہوا ترانہ کو کار میں سننا نصیب ہوا♥️♥️♥️
اللہ مادر علمی کی محبت میں اضافہ فرمائے🤲🥹

abulqasim.ansari.
Автор

اس مادر علمی سے اللہ نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کی توفیق دی جس نے حالات کے حساب سے لوگوں کو سمجھنے اور ان سے ہم کلام ہونے کا حوصلہ دیا ❤

AfzalKhan-qwoi
Автор

ماشاءالله ندوۃ العلماء کے چپے چپے کو جسم کے ذرے ذرے میں بھردیا

ayyubb
Автор

کہکشاں کی پوری ٹیم کو ڈھیروں مبارکباد واقعی ترانے کا حق ادا کردیا سنتے وقت عجیب کیفیت تھی ....
اللہ خوب ترقیات سے نوازے.. آمین

Truthway
Автор

دل گارڑن گارڑن ہو گیا اللہ تعالیٰ تا قیام قیامت ہر شر سے محفوظ رکھے ❤❤❤

Abdul
Автор

ڈھیر سارا پیار ندوہ کے لیے دیوبند سے ❤❤❤

uqabonkiduniya
Автор

اللہ تعالی مادر علمی کو قیامت تک قائم رکھے اور ہر شر سے محفوظ رکھے

UbaidullahHasan-cv
Автор

ترانۂ ندوہ کی اب تک کی سب سے بہترین پیشکش ہے۔ اللہ تعالیٰ مزید توفیق دے۔

Son-of-soil-
Автор

اللہ ہمارے علمائے دیوبند ندوۃ العلماء کی حفاظت فرمائے اور انہیں اپنے فضل وکرم سے زیادہ سے زیادہ ترقی عطا فرمائے آمین یارب العالمین ❤❤❤❤

mariyamansari
Автор

ماشاءاللہ
اللہ تعالی مادر علمی کو تمام شرور و فتن سے محفوظ رکھے آمین یا رب العالمین

ShahbazAlam
Автор

ہم نازشِ ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبحِ وطن
ہم تابشِ دیں ہم نورِ یقیں ہم حسنِ عمل ہم خلقِ حسن

ماشاءاللہ

arifzabihullah
Автор

آپ لوگوں نے تمام ندوی فضلاء کا دل جیت لیا کہکشاں ٹیم کا بہت بہت شکریہ آپ لوگوں نے کمال کردیا اللہ آپ کو مزید ترقیات سے نوازیں

mr.everything.official
Автор

ماشاءاللہ اھل کہکشاں کو بہت بہت مبارکباد 🎉

اب تک کی سب سے اچھا کلام سب سے اچھی ویڈیو ایڈیٹنگ اور تصویروں میں ماشاءاللہ آپ نے ساری تاریخ بیان کر دی بہت عمدہ

میرے پاس الفاظ نہیں ہے اس کی تعریف کے لئے ۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو دن دگنی رات چوگنی ترقیات سے نوازے آمین

Unani-aurvedic-gyan
Автор

آج مادر علمی ندوۃ العلماء یاد آ گئی
اللہ ادارہ کو اور ترقّی دے

mohdsameeruddinnadvi
Автор

ماشاء اللہ بہت ہی بہترین انداز بہت ہی عمدہ کام آپ نے انجام دیا ابھی تک شاید ہی ایسی ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہو

حالات کے مد نظر ایک ایسی ہی ویڈیو درکار تھی
فجزاک اللہ خیرا و احسن الجزا

muhammadzaidbahraichi
Автор

ماشاء اللہ، تبارک اللہ۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ مادر علمی اور کہکشان چینل کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی نصیب فرماےٗ، سن کے بہت اچھا لگا۔۔۔۔اللہ قبول فرماےٗ۔۔

darulkhairmedia
Автор

ندوہ کے ترانے کو شاندار اور جان دار انداز میں پیش کرنے پر کہکشاں ادارہ ادب اطفال بھٹکل کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔
خاص طور پر ہمارے مولانا سمعان خلیفہ ندوی کی جدوجہد اور ان کی فکروں کو سلام۔
اسی طرح زفیف،عفانی،تعظیم، زیان،شہروز،عویم سفیان کی خدمت میں بھی دل سے مبارک باد اور دل سے دعائیں۔
ہمارے دیگر حضرات (سعود،صوان،مولانا معظم،عمر صیام،سیدحسن)نے بھی اپنی آرا سے نواز کر اس میں مزید رنگ بھر دیا۔
اللہ تعالٰی سب کو جزائے خیر دے۔
ہمیں امید ہے کہ ان شاءاللہ آیندہ بھی شعبۂ کہکشاں اسی طرح بلکہ اس سے بہتر پیش کش سے ترقی اور عروج و اقبال کی منزل طے کرے گا۔
اللہ مزید کام لے اور قبولت تامہ نصیب کرے۔آمین!


عبداللہ غازی
(جنرل سکریٹری ادارہ ادب اطفال بھٹکل)

abdullahghazi
Автор

الله رب العزت کہکشاں کی پوری ٹیم کو اور خاص کر زفیف بھائ اور انکے ساتھیوں کو خوب خوب جزاۓ خیر عطاء فرماۓ اس ویڈیو کے ذریعہ ہم فارغین ندوہ کی یادوں کو تازہ کر دیا

muftiabuadnanfarooquinadwi
Автор

Mashallah ❤❤ Alhamdulillah mai bhi nadwah ki shaakh ki eik madrase ki student hu ❤❤ love from kashmir ❤❤

NjrAshu