December 14, 1971: Indian Jets target General Niazi's Headquarters - BBC URDU

preview_player
Показать описание
تین دسمبر کو مشرقی پاکستان میں بھارتی فوج کی پیش قدمی کے موقع پر دنیا بھر کےصحافیوں کے ہمراہ بی بی سی کے نمائندے ایلن ہارٹ بھی ڈھاکہ میں موجود تھے۔

انھوں نے بی بی سی کے فلیگ شپ پروگرام پینوراما کے لیے 'دا برتھ آف بنگلہ دیش' کے نام سے تقریباً 40 منٹ طویل فلم بنائی جس میں جنگ کی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کے علاوہ مشرقی پاکستان کے فوجی کمانڈرلیفٹینٹ جنرل امیر عبداللہ خان نیازی سمیت اہم فوجی افسران سے گفتگو بھی کی گئی۔

یہ پروگرام 22 دسمبر 1971 کو بی بی سی پر نشر گیا تھا۔

پروگرام کی اس کلپ میں بی بی سی کے نامہ نگار ایلن ہارٹ بتا رہے ہیں کہ انڈین جنگی طیارے ڈھاکہ کے اوپر پرواز کر رہے ہیں اور جنرل نیازی کے نئے ہیڈ کوراٹر پر حملے کر رہے ہیں۔

CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
Рекомендации по теме