20 October 2020

preview_player
Показать описание
معزز خواتین وحضرات
کورونا کرائسز کے دوران میں آفاق نے مشکل ترین حالات میں بھی علم کے چراغ کو بجھنے نہیں دیا۔
طلبہ و طالبات کو ان کے گھروں تک تعلیم پہنچانے کا اہتمام کیا ۔ آفاق نے اساتذہ و سکول مینیجمنٹ کی راہنمائی کے لیے لائیو سیشنز کیے،اسکولوں کو بند ہونے سے بچانے کے لیے، والدین کو وبا کے دوران میں فیسوں کی ادائیگی پر آمادہ کیا۔ رائے عامہ کو اسکول انتظامیہ کے حق میں ہموارکرنے کے لیے متعدد ویڈیوز تیار کرکے وائرل کیں۔
طلبہ کی تعلیمی صلاحییتوں کو نکھارنے اور سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے 650 سے زائد ٹیچنگ ویڈیوز بناکر اسکول انتظامیہ کوفراہم کیں۔
سٹوڈنٹ ریسورس پیک کی سافٹ فارم میں فوری دستیابی کے عمل نےبھی آفاق پر اعتماد میں اضافہ کیا۔ آپ کی جانب سے تحسین کے پیغامات سے ہماری ٹیم کو حوصلہ ملا ۔ آفاق کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس نے اپنی نخلہ ، اقبال اور سن سیریز کی پی ڈی ایف بھی بروقت آپ تک پہنچادیں تاکہ اساتذہ کی معاونت کی جاسکے۔
آفاق کی جانب سے فراہم کردہ E-Readers اور Interactive Worksheets نے بھی اس دوران میں سیکھنے سکھانے کے عمل کو جاری رکھنے میں مدد دی۔آفاق نے آپ کی مشکلات کو حل کرنے میں بھرپور کوشش کی۔ آفاق ٹیم کی مؤثر کاوشوں پر ہم اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں ۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم اس وقت آفاق LMS کی لانچنگ کرنے جارہے ہیں۔ آفاق LMSایک ویب ایپلیکیشن ہے جس میں ویب پورٹل اور اینڈرائیڈ ایپلیکیشن دونوں شامل ہوں گے۔ اس میں دو MODULES شامل ہیں ، پہلے کا نام آفاق Exam Managerہے یہ میڈیول ہمارے ممبرز اسکول کو Customized Exam Sheets بنانے میں سہولت دےگا۔ یہ سالانہ ، ٹرم وائز یا یونٹ وائز بیک وقت 30، Exam Sheets اور ان کی سولوشن کیزبنانے کااختیار دے گا۔ اس کی مدد سے آپ اپنے اسکول کےLOGOSبھی ان شیٹس پر پر نٹ کرسکتےہیں۔
دوسرے MODULE کا نام E-Learning Manager ہے ، اس میںکورونا کے دوران میں آفاق کی جانب سے دیے جانے والے سپورٹ میٹریل ، ٹیچنگ ویڈیوزاور پہلے سے ممبر ز اسکول ڈرائیو میں موجود آفاق کا سپورٹ مٹیریل بھی دستیاب ہوگا۔ آفاق کے پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے ڈیلرز نیٹ ورک اور سیلز ٹیم کے Contact Numbers اور ایڈریسز بھی دستیاب ہوں گے ۔ ساتھ میں ہماری ٹیکسٹ بکس کی آن لائن سیمپلنگ ریکویسٹ جیسی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔
سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آفاق اس پر خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود اپنے ممبرز اسکول کو یہ ایپ بالکل مفت فراہم کررہا ہے۔ہم اس ایپ میں وقت کے ساتھ ساتھ اور ہمارے کسٹمرز کی ضرورت کے پیشِ نظر مزید MODULESکااضافہ کرتے جائیں گے۔ اس ایپ کی رسائی اور استعمال کے لیے ویب پورٹل لنک ، یوزر نیم ، پاسورڈ ہماری سیلز ٹیم کے ذریعے ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ کی صورت آپ تک پہنچا دیا جائے گا۔
اس ایپ کے مزید فیچرز جاننے کے لیے یہ شارٹ کلپ دیکھیے۔شکریہ
#AFAQ #LMS
#eLearning #OnlineEducation
#shahidwarsi
Рекомендации по теме
Комментарии
Автор

Sir , More vidoes aslo ba made to complete the books

inayatulhaq
Автор

What about the ISO 21001 document book. Please let me know if any

ShakarganjEvergreen
Автор

Assalam o alaikum
Dear sir
Apny certificate issue nhii kia ab tk

shehnazzeeshan